کانگو وائرس سے بچاو کیلئے حکمت عملی مرتب کردی گئی ہے،سیکرٹری صحت بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے کہا ہے کہ کانگو وائرس سے بچاو کیلئے حکمت عملی مرتب کردی گئی ہے کانگو وائرس کی ممکنہ پھیلاو کی روک تھا م کیلئے کوئٹہ میں اعلی حکام کی ہدیات پر کانگو وائرس سے متاثرہ افراد کیلئے آئسولیشن وارڈ قائم کردیا گیا ہے کانگو وائرس سے بچاو کے تدابیر کے بارے میں ڈاکٹر طبی عملے اور مریضوں کو بتا یا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سیکرٹری صحت کا مزید کہنا تھا کہ کانگو وائرس سے متاثرہ تشویش ناک حالت میں مبتلا ڈاکٹر اور طبی عملے کو ایئر ایمولینس کے ذریعے کراچی منتقل کرنے کے انتظامات کرلیے گئے کانگو وائرس کی ترویج کو روکنے کیلئے ایس او پیز پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ عالمی سفارشات کے مطابق ہسپتالوں میں انفیکشن ڈیزیز کی روک تھام کیلئے اقداما ت کو موثر بنانا ہوگا اسی طرف انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں انفیکشن ڈیزیز روکنے کیلئے ہسپتال کو سیفٹی فریم ورک میں شامل کیا گیا ہے سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کانگو وائرس سے بچاو کیلئے حکمت عملی مرتب کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے