ڈیڈ لائن ختم، ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد افغان مہاجرین کی واپسی

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد افغان مہاجرین کی واپسی ہو چکی ہے۔

تفیصلات کے مطابق 31 اکتوبر تک غیر قانونی غیر ملکیوں کو ڈیڈ لائن دینے کے بعد اب ان کا محفوظ انخلاء حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ چمن اور طورخم بارڈر سے روزانہ ہزاروں غیر قانونی
افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

کے پی اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی افراد کے لئے عارضی ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔ طورخم بارڈر پر وطن واپسی کے لئے غیر قانونی افغان باشندوں کی بھاری تعداد موجود ہے۔

3 نومبر کو 452 گاڑیوں میں 1089 خاندانوں کے 12,540 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے جن میں 3675 مرد، 3307 خواتین اور 5558 بچے شامل ہیں۔ پاکستان سے وطن واپس جانے والے پاکستان کی میزبانی پر شکر گزار اور واپس جانے پر خوش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے