ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کیا جائے، حاجی نورمحمد دمڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سابق سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں ہا ہے کہ ضلع گوادر کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والے سیکیورٹی فورسز کے قافلے اور مسافر گاڑیوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ اس افسوسناک واقعے میں 14 فوجی جوان شہدا صوبیدار عبیداللہ شہید، حوالدار فدا حسین شہید، حوالدار باسط عمران شہید، نائیک محمد سجاد شہید، نائیک شہزاد قمر شہید، لائنس نائیک پردم ولی شہید،سپاہی شہباز شہید،سپاہی فیض رحمن شہید، سپاہی فداعلی شہید، سپاہی زاہد حسین شہید، سپاہی محمد امین شہید، سپاہی حمزہ ظاہر شہید، سپاہی سید مبارک شاہ شہید اور سپاہی شبر حسین شہید کے اللہ تعالی درجات بلند فرمائے، اس گھنانے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سیختم کیا جائے یہ ہر پاکستانی کا مطالبہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے