دہشت گردی کے ناسور کے ملک سے خاتمے کیلئے قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہے، شیخ جعفر خان مندوخیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدرو سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے گوادر میں پاک فوج کے قافلے،میانوالی میں ٹریننگ ایئر بیس اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پر ہو نے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے ناسور کے ملک سے خاتمے کیلئے قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہے، دہشتگرد شکست کے بعد اب چھپ کر وار کر رہے ہیں،قوم نے پہلے بھی دہشتگردوں کو شکست دی ہے آئندہ بھی دیں گے۔یہ بات انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ میانوالی میں ائیر بیس اور گوادر میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے خوف سے اب دہشتگرد رات کے اندھیرے میں چھپ کر وار کر رہے ہیں۔شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر افسوس ہے غم کی اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز بہادری سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا رہی ہیں سکیورٹی فورسز کے افسر اور جوان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں،دہشت گردی کے خاتمے میں قوم کی نجات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے