بیلہ میں 3.2 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

بیلہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے علاقے بیلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز مطابق زلزلہ کی شدت 3.2 اور گہرائی 22 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 16 کلو میٹر دور شمال میں تھا۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے