بلوچستان کے زمینداروں کے معاشی قتل برداشت نہیں کر یں گے کیسکو اپنا رویہ درست کرے ورنہ دمادم مست قلندر ہوگا، مولانا عبدالغفور حیدری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے زمینداروں کا معاشی قتل برداشت نہیں کر یں گے کیسکو اپنا رویہ درست کرے ورنہ دمادم مست قلندر ہوگا،کیسکو انتظامیہ نے ظلم کی انتہا ء کردی ہے مختلف اضلاع کے سٹی ایریا اور زمینداروں کو صرف 3 گھنٹے بجلی کے فراہمی سمجھ سے بالاتر ہے،کیسکو بلوچستان کے زمینداروں کو بہترین بجلی فراہم کریں بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں اپنی رہائشگاہ پرپارٹی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں فیکٹری اور معاش کا کوئی ذریعہ نہیں یہاں کے غریب عوام کا دارومدار زراعت پر ہے لیکن واپڈا انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید مسائل پیدا کئے ہیں نگران حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام نظر آرہی ہے عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو مسائل پیدا نہ کریں صوبہ بھر میں واپڈا نے زمینداروں کے معاشی قتل کیا ہے چیف کیسکو بلوچستان عوام کو بہترین بجلی فراہم کریں بصورت دیگر عوامی احتجاج کا سامنا کریں کیسکو زمینداروں کا معاشی استحصال کررہی ہے واپڈا کے ٹرانسفارمر اٹھانے ودیگر زمیندار کش اقدامات سے گندم کی کاشت شدید متاثر ہوسکتی ہے جس سے گندم کی پیداوار میں کمی ہوگی زمیندار کو نان شبینہ کا محتاج بنانے کی سازش ہے۔انہوں نے کہاکہ کیسکو کی جانب سے زمینداروں کے خلاف مظالم قابل مذمت اقدام ہے زمینداروں کے ٹرانسفارمرز اٹھانا زمینداروں کسانوں کے قتل کے مترادف ہے گندم کی کاشت کے لئے پانی کی ضرورت ہے اگر اس سیزن میں زمیندار کو بجلی فراہم نہیں کی گئی تو انہیں شدید معاشی نقصان کا سامنا ہوگا واپڈا کچھ زرعی کنکشنز سے ماہانہ بل وصول کررہی ہے لیکن پھر بھی انہیں غیرقانونی کنکشن کا نام دیکر ان کے ٹرانسفارمرز اٹھا رہی ہے جب ان سے ماہانہ بل وصول کرتے ہو اس وقت وہ رقم غیرقانونی نہیں؟ کئی عرصے سے زرعی کنکشنز کو ریگولرائز نہیں کی جارہی ہے جس کے لئے زمیندار طبقہ ہر فورم پر جدوجہد کررہی ہے مگر واپڈا ان کنکشنز کو ریگولرائز کرنے کے حق میں نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ زرعی کنکشنز کو ریگولرائز کرنے کے راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے کیونکہ ان کنکشنز سے واپڈا باقاعدہ طور پر ماہانہ بلز وصول کررہی ہے لیکن اس کے باوجود ان کنکشنز کو غیرقانونی ظاہر کرتے ہیں پورے بلوچستان کے زمیندار اس حوالے سے سے جدوجہد کررہے ہیں اور اس حوالے سے مختلف مواقع پر فیس بھی جمع کرتے رہے ہیں کہ ان کنکشنز کو ریگولرائز کیا جائے واپڈا زمینداروں سے کروڑوں روپے وصول کررہی ہے مگر زمینداروں کے لیے آسانی پیدا کرنے کی کبھی بھی کوشش کی ہے زمینداروں کے ٹرانسفارمر اٹھائے جارہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں بلوچستان کے سرد علاقوں میں گندم کی فصل کاشت کرنے کا موسم ہوا ہے لیکن واپڈا کی مظالم سے گندم کی فصل کی کاشت شدید متاثر ہوسکتی ہے زمینداروں کو نان شبینہ کا محتاج بنایا جارہا ہے ہم وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ، چیف کیسکو بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچستان کیزمینداروں کے ساتھ مظالم کا نوٹس لیکر انہیں مکمل بجلی فراہم کی جائے ورنہ ہم بلوچستان کے زمینداروں کے حقوق کے لئے ہر پلیٹ فارم سے احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے