بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل کونسل کا اجلاس اتوار کو بوائز سکاوٹس میں طلب
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل کونسل کا اجلاس اتوار کو بوائز سکاوٹس میں طلب کرلیا گیا ہے مرکزی کونسل کے اجلاس میں پارٹی کے اندرونی معاملات پر مشاور ت سمیت اہم فیصلے کیے جائیں گے اجلاس کی صدارت کون کریے گا ابھی تک اس کا فیصلہ نہیں ہوا ہے اجلاس کے طلبی سے متعلق بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت دیگرعہدیداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے اجلاس میں پارٹی کو چھوڑنے والوں اور ناراض رہنماوں سے بھی مشاوت ہوگی اجلاس میں مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت سے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماوں کی ملاقاتوں کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا اجلاس میں آئندہ انتخابات کے اعلان اور مسلم لیگ ن میں بی اے پی کے رہنماوں کے شمولیت پر بلوچستان عوامی پارٹی متحرک ہوگئی ہے تاہم اب یہ دیکھنا ہے کہ اتوار کو بلوچستان عوامی پارٹی کے اجلاس میں کون کون شرکت کریں گے اور جنرل کونسل کے اجلاس کی صدارت کو کرے گا۔