بجلی کی بے رحمانہ لوڈ شیڈنگ، سریاب اور اس کے نواحی علاقوں کے عوام کو زہنی مریض بنا دیا ہے، حاجی میر علی مدد جتک

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بجلی کی بے رحمانہ لوڈ شیڈنگ نے سریاب سمیت کوئٹہ اور اس کے نواحی علاقوں کے عوام کو زہنی مریض بنا دیا ہے24 گھنٹوں میں بمشکل چند گھنٹے ہی عوام کو بجلی فراہم کی جاتی ہے اور اس میں ٹرپنگ بھی شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر حاجی میر علی مدد جتک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہنواز فیڈر سریاب کی صورتحال یہ ہے کہ یہاں کے عوام کو بدقسمتی سے 24 گھنٹوں میں بمشکل 6 گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے یعنی کہ یہاں کے لوگ 18 گھنٹے سے زیادہ اندھیرے میں رہتے ہیں واپڈا چیف کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر شاہنواز فیڈر سمیت پورے سریاب اور کوئٹہ کے دیگر نواحی علاقوں میں بجلی کی بے رحمانہ بندش کا نوٹس لیکر عوام کو اندھیروں سے نجات دلائیں پوچھے گئے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ظاہر سی بات ہے کہ جب عوام کی تکلیف میں اضافہ ہوگا تو وہ اپنے حق کے لیئے احتجاج کا راستہ بھی اختیار کرسکتے ہیں جس میں پاکستان پیپلز پارٹی اپنے عوام کے ساتھ ہوگی پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے