پاکستان کو سپراسٹار کی نہیں،سپرسسٹم کی ضرورت ہے،جہانگیر خان ترین
حافظ آباد(ڈیلی گرین گوادر) استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے جہانیاں کے بعد اپنے دوسرےسیاسی پاور شو حافظ آباد کے کولو تارڑ گراؤنڈ میںورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سب کے ساتھ چلنا ہےیہ عہد کرنا آپس کے اختلافات کوبھلاکرملکی مفاد کوسامنےرکھیں۔
سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مامون تارڑ اورحافظ آباد کے عوام کا شاندار استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ آپ کی خدمت میں امید کی کچھ باتیں کرنا چاہتا ہوں لوگوں کی اکثریت مایوسی کا شکار ہےلوگوں میں مایوسی پائی جاتی ہےلوگ مایوسی اور کنفیوژن میں گھرے ہوئے ہیں بطور مسلمان ہمیں مایوس نہیں ہوناہمیں اللہ تعالیٰ پر پورا یقین رکھنا ہےامید کا دامن پکڑے رہنا ہےہم سب نے ملکرآپ کے لیے اللہ کی مدد سے بہتری لانی ہے۔
سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ نہیں کہ پاکستان میں اچھے کام نہیں ہوئےماضی میں کئی اچھے کام بھی کیے گئے لیکن بہت سے ادھورے رہ گئےجن کے نہ ہونے سے ملکی نظام پختہ نہ ہوسکاکئی منصوبے سرے سے ختم کر دیے گئےکئی ادھورے چھوڑ دیےگئے آنےوالی حکومت پچھلی حکومت کے منصوب ے بند کردیتی تھی سیاسی جماعتوں کی آپس کی لڑائیوں سے بہت وقت ضائع ہوگیا موجودہ حالات کا تقاضہ ہے ہم سب ملکر آگے بڑھیں گےسب سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکرچلیں ہم نے سب کے ساتھ چلنا ہےیہ عہد کرنا آپس کے اختلافات کوبھلاکرملکی مفاد کوسامنےرکھیں۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملکی مفاد سب سے پہلے ہےسب ملکرکام کریں اورپاکستان کو سب سے آگے رکھا جائےہمیں سپراسٹار کی نہیں،سپرسسٹم کی ضرورت ہےاس وقت شخصیات اہم نہیں عوام اورملک سب سے اہم ہےسب سیاسی جماعتیں اکٹھی ملکرچلیں گی جانے والی حکومت اور آنےوالی حکومت میں طے ہوگا جو منصوبے جاری ہیں ان میں رکاوٹ نہیں آئے گی ترقی کا عمل کبھی نہیں رکنا چاہیےحکومتیں آتی جاتیں رہیں گی،قوم کےمفاد کا کام جاری رہے گاہمیں یقینی بناناہوگا سب اداروں میں ہم آہنگی ہوسب اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کرملکی ترقی میں کردار ادا کریں۔
انہوں نے پاک فوج کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج ہماری محافظ ہےہمیں اپنےیقین اور اعتماد سے فوج کو اور مضبوفط کرنا ہوگافوج ہی ملکی سلامتی کی ضامن ہےہمیشہ اپنی فوج پر فخر کرنا ہےہر جوان کے ساتھ ہماری دعائیں اور ان کی ماؤں کو سلام ہےہم امید ضرور دلانا چاہتے ہیںکوئی ایسا وعدہ نہیں کررہے جو پورا نہ کرسکیںماضی میں بھی بہت وعدے کیے گئےلیکن وہ وعدے ہی رہےہم وہی وعدے کریں گے جنہیں اللہ تعالیٰ کی مدد سے پوراکریں گےنوجوانوں کی خواتین کی شمولیت کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ہم نوجوانوں کی مایوسی کو دور کریں گے۔
جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو بھی سازگارماحول فراہم کریں گےخواتین کیلئے ہنرمندتعلیم فراہم کریں گےخواتین ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیںخواتین کےلیے ہر قسم کی اسانیاں مہیا کرنی ہیںصحت کا شعبہ میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہےعوام کےلیے بہترین علاج معالجے کویقینی بنایا جائےگا انشااللہ ایسا نظام بنائیں گے کوئی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ایسا نظام بنائیں گےملک میں بہترین نیشنل ازم ہو ہمیں اپنے لوگوں پر پیسہ خرچ کرنا ہےکسی کو یہ فکر نہ ہوبچوں کےلیے دو وقت کی روٹی پوری کرسکے گا یا نہیں غریب کواپنے بچوں کو بھوکا رہنے کا خوف نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ مزدور کی تنخواہ50ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا ہےسرکاری اسکولوں کی تعلیم کا معیار پرائیویٹ اسکول کی طرح ہونا چاہیےیہ نہیں ہونا چاہیے پیسہ ہے تو پرائیویٹ اسکولوں میں جاؤاگر پیسہ نہیں ہے تو سرکاری اسکولوں میں جاؤپیٹرول اورڈیزل کے معیار کو بہتر کرنا چاہیےجو وجوہات آلودگی کے باعث ہیں انہیں جڑ سے ہٹانا ترجیح ہوگییہ نہیں ہوگا سردیوں میں آلودگی میں بیٹھیں رہیں ہم سب ملکر عہد کریں سب سے پہلے پاکستان کا سوچیں پاکستان کو آگے رکھیں گے،سب کو ساتھ لیکر چلیں گےاصل میں پاکستان بنائیں گے۔