عوام کے جان و مال کے تحفظ پر مامور جوانوں پر حملہ بزدلانہ فعل ہے،نگران وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے پسنی سے اورماڑہ کے درمیان سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ پر مامور جوانوں پر حملہ بزدلانہ فعل ہے جمعہ کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ سوگوار خاندانوں سے افسوس و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی سازش ہیں بیش بہا قربانیوں کے بعد بحال ہونے والا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پوری قوم کو اپنی سیکیورٹی فورسز پر فخر ہے اور دہشتگردی کے خاتمے اور بحالی امن کے لئے پوری قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے عوام اور سیکورٹی فورسز ملکر ملک سے تخریب کاری اور دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے