دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا،جان اچکزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ سانحہ مکران ڈویژن میں پاک فوج کے جوانوں پر دہشتگردوں کی جانب سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان اپنی دھرتی کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کی ہے دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ جن فوجی جوانوں نے اپنے جانوں کی قربانی دی ہے بلوچستان کے عوام ان کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے اور ان کے احسان مند ہے بلوچستان گورنمنٹ پاک فوج کے ساتھ ہے ہم شہدا کے اہل خانہ کو یقین دلاتے ہیں کہ دشتگردوں کو جہنم واصل کیا جائے گا انہوں نے شہدا کیلئے مغفرت اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے پورا پاکستان ان کے غم میں برابر کے شریک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے