ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی،قمبر دشتی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی،کوئٹہ شہر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے کوئٹہ شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کوہیٹہ شہر میں جاری بلڈنگ سیکٹر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کرتے ہوے کیا، اس موقع پر چیف انجینئر بلڈنگ کوئٹہ زون ایوب ناصر ٹیکنیکل ایڈوائزر مختیار کاکڑ کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے انجینئر آفیسرز بھی موجود تھے،سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کوئٹہ شہر میں جاری بلڈنگ سیکٹر کے تمام ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر چیف انجینئر بلڈنگ کوئٹہ زون ایوب ناصر نے جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے عمل کو مزید بہتر اور تیز کیا جائے جاری منصوبوں پر سست روی اور میعار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو اپنے وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے ان منصوبوں کی تکمیل سے کوئٹہ شہر اور گردونواح میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا انفراسٹرکچر کی بہتری سے عوام اور صوبے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوے کہاکہ متعلقہ منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ کوئٹہ شہر کے عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے