کیسکوکی نادہندگا ن کے خلاف کارروائیاں جاری، صوبہ بھرمیں 336 نادہندگان کے کنکشنزمنقطع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی ٹیمیں صوبہ بھرمیں تمام آپریشن سرکلز میں نادہندگان کیخلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری ہے اس سلسلے میں نادہندگان کے خلاف جمعرات کے روز بھی کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران کوئٹہ شہرمیں جناح روڈ، مدرسہ روڈ، نواں کلی بای پاس، کچلاک بازار،مری آباد، کاسی روڈ،سمنگلی ہاوسنگ، سپیزنڈ، ہزارگنجی، اسپنی روڈ اوربروری روڈکے علاقوں سے شنٹ اور ٹیمپرنگ والے 60میٹروں کو اُتاردئیے گئے۔اسکے علاوہ کارروائی کے دوران کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں 71 گھریلو،کمرشل اور دیگر نادہندہ صارفین کے کنکشنزعدم ادایگی پر منقطع کردئیے۔اس کے علاوہ کیسکوٹیموں نے کارروائی کے دوران طرح نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 41لاکھ روپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 15لاکھ روپے وصول کرلئے گئے۔اسی طرح کیسکوخضدارسرکل کی ٹیموں نے کارروائی کے دوران سرکل کے مختلف علاقوں سے نادہندگان کے65کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے نیز نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 20لاکھ روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ کارروائی کے دوران ڈٹیکشن کی مدمیں 3لاکھ روپے وصول کئے گئے۔اسی طرح پشین سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے پشین اور یاروکے علاقوں سے نادہندگان کے 4ٹرانسفارمرزعدم ادائیگی پر اُتاردئیے گئے جبکہ اس دوران 69نادہندہ صارفین کے کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جبکہ نادہندگان سے بقایاجات کی مد48لاکھ روپے ریکوری کے علاوہ2لاکھ70ہزارروپے ڈٹیکشن کی مدمیں وصول کرلئے۔علاوہ ازیں کیسکولورالائی سرکل نے کارروائی کے دوران بلوں کی عدم ادائیگی پر39نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئیے نیز سرکل کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 26لاکھ روپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں ایک لاکھ50ہزارروپے وصول کئے گئے۔اسی طرح مکران سرکل میں بھی کیسکوٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے تربت کے علاقہ سے عدم ادائیگی پر ایک ٹرانسفارمراُتاردئیے اسکے علاوہ سرکل کے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے35کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کردئیے،کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 21 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی نیز85 ہزارروپے ڈٹیکشن کی مدمیں بھی وصول کئے گئے۔اسی طرح کیسکوسبی سرکل میں کارروائی کے دوران57نادہندگان کے کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے،اس کے علاوہ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 25لاکھ روپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 3لاکھ 20ہزارروپے وصول کئے گئے۔واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکو ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ لہٰذاکیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں اور تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریں اوربجلی چوروں کے خلاف قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے