کوئٹہ شہر کے عوام کو بہتر رابطہ سڑک فراہم کرنے کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مذید تیزی لائی جائے، سیکرٹری مواصلات قمبر دشتی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کے عوام کو بہتر رابطہ سڑک فراہم کرنے کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مذید تیزی لائی جائے کیونکہ گنجان آبادی کی وجہ سے شہر کو کشادہ سڑکوں اور فلائی اوورز کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نےکوئٹہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبے جن میں گاہی خان چوک فلائی اوور کسٹم چوک فلائی اوور رہیسانی روڈ تا سبزل روڈ سردار منیر احمد مینگل روڈ منصوبوں کا جائزہ لینے کے موقع پر کہا اس موقع پر چیف انجینئر ڈیزائن ڈاکٹر سجاد بلوچ نے جاری منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے ترقیاتی منصوبے مختلف وجوہات کی بنا پر تعطل کا شکار رہے ہیں لیکن سخت نگرانی اور مسلسل جاہزہ لینے کی وجہ سے مذکورہ منصوبے اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں انہوں نے کہا کہ سڑکیں ہی ظاہر کرتی ہیں کہ صوبے کا انفراسٹرکچر کیسا ہے لہذا جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مذید تیزی لائی جائے تاکہ کوئٹہ شہر کے عوام کو ان منصوبوں کے مکمل ہونے کے ثمرات جلد از جلد میسر ہوں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جتنے بھی مالی اور تیکنیکی مسائل ہیں انھیں جلد سے جلد حل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے