نگران صوبائی وزیر صحت کے زیر صدارت کوڈ -19 منصوبہ پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کے زیر صدارت کوڈ -19 منصوبہ پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری صحت کے علاؤہ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے محکمہ مواصلات و تعمیرات کی جانب سے نمائندگی ٹیکنیکل ایڈوائزر محکمہ مواصلات و تعمیرات مختیار کاکڑ نے کی اور اجلاس کو جاری منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی نگران صوبائی وزیر صحت نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاری منصوبے کو اپنے وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے تاکہ منصوبے کے ثمرات سے عوام کو فاہدہ ملے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے