نگران حکومت بلوچستان صوبے کے عوام کا صحت سے متعلق دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، میر دانش لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی مشیر برائے محکمہ آبپاشی میر دانش لانگو نے کہا ہے کہ نگران حکومت بلوچستان صوبے کے عوام کا صحت سے متعلق دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں نگران حکومت بلوچستان کی جانب سے ہیلتھ کارڈ کااجرا آج کرلیا جائے گا جس میں نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی،نگران وزیر صحت ڈاکٹرامیرمحمدجوگیزئی اور چیف سیکرٹری تقریب میں شریک ہونگے،اس حوالے سے تمام معاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے صحت کارڈ کے اجرا سے صوبے کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے غریب عوام کی مدد ہوسکے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اس لئے یہاں کے عوام کو بہتر صحت کی سہولیات گھر گھر تک پہنچانا انتہائی مشکل عمل ہے اس مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے نگران حکومت بلوچستان کی جانب سے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات اور خطرناک بیماریوں کا علاج مفت فراہم کرنے کے لئے جلد ہیلتھ کارڈ کا اجرا کیا جارہا ہے جس کے لئے حکومت کی جانب سے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جلد باقاعدہ ہیلتھ کارڈ کا اجرا یقینی بن جائے گا انہوں نے کہا کہ نگران حکومت وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی قیادت میں وہ تمام قابل عمل اقدامات اٹھارہی ہے جو یہاں کے غریب عوام کے لیے رحمت بن سکے حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کے غریب عوام کو ضروری سہولیات ان کے دلیز پر میسر کرائینگے صوبائی مشیرمیر دانش لانگو نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی سربراہی میں عوام کو مفت اور بہترین علاج معالجے کا سرکاری سطح پر فراہمی کسی کارنامے سے کم نہیں ہے صحت کارڈ سے صوبے کے عوام ملک بھر میں پینل پر موجود کسی بھی پرائیویٹ اسپتال سے اپنا علاج کرا سکیں گے اور تقریبا 10 لاکھ روپے تک اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی. بے شک یہ منصوبہ پچھلی حکومت کا ڈیزائن کردہ ہے مگر اس منصوبے کو عملی جامع نگران صوبائی حکومت کے سر جاتا ہے۔نگران صوبائی مشیر برائے محکمہ آبپاشی میر دانش لانگو نے کہا ہے کہ نگران حکومت بلوچستان صوبے کے عوام کا صحت سے متعلق دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں نگران حکومت بلوچستان کی جانب سے ہیلتھ کارڈ کااجرا آج کرلیا جائے گا جس میں نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی،نگران وزیر صحت ڈاکٹرامیرمحمدجوگیزئی اور چیف سیکرٹری تقریب میں شریک ہونگے،اس حوالے سے تمام معاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے صحت کارڈ کے اجرا سے صوبے کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے غریب عوام کی مدد ہوسکے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اس لئے یہاں کے عوام کو بہتر صحت کی سہولیات گھر گھر تک پہنچانا انتہائی مشکل عمل ہے اس مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے نگران حکومت بلوچستان کی جانب سے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات اور خطرناک بیماریوں کا علاج مفت فراہم کرنے کے لئے جلد ہیلتھ کارڈ کا اجرا کیا جارہا ہے جس کے لئے حکومت کی جانب سے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جلد باقاعدہ ہیلتھ کارڈ کا اجرا یقینی بن جائے گا انہوں نے کہا کہ نگران حکومت وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی قیادت میں وہ تمام قابل عمل اقدامات اٹھارہی ہے جو یہاں کے غریب عوام کے لئے رحمت بن سکے حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کے غریب عوام کو ضروری سہولیات ان کے دلیز پر میسر کرائینگے صوبائی مشیرمیر دانش لانگو نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی سربراہی میں عوام کو مفت اور بہترین علاج معالجے کا سرکاری سطح پر فراہمی کسی کارنامے سے کم نہیں ہے صحت کارڈ سے صوبے کے عوام ملک بھر میں پینل پر موجود کسی بھی پرائیویٹ اسپتال سے اپنا علاج کرا سکیں گے اور تقریبا 10 لاکھ روپے تک اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی بے شک یہ منصوبہ پچھلی حکومت کا ڈیزائن کردہ ہے مگر اس منصوبے کو عملی جامع نگران صوبائی حکومت کے سر جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے