سینیٹ،نیب ترمیمی آرڈیننس میں 120 دن توسیع کی منظوری
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سینیٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں 120 دن توسیع کی منظوری دے دی۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا جس میں نیب ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد پیش کردی گئی جس ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرتے ہوئے نیب ترمیمی آرڈی ننس میں 120 دن کی توسیع کردی۔
قرارداد پیش کرنے پر پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے اعتراض کیا کہ سپریم کورٹ نے نیب آرڈی ننس مسترد کردیا ہے پھر آج اسے کیوں پیش کیا جارہا ہے۔اس پر ن لیگ کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون سازی پارلیمینٹ کا اختیار ہے یہ ہمارا اختیار ہے ہم اسے پاس کریں گے۔