جے یوآئی ضلع کوئٹہ نے ہمیشہ قیادت کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے عملی کردار ادا کیا ہے، مولانا عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے تمام یونٹوں اور تحصیلوں کا نمائندہ اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق منعقد ہوا جس میں یونٹوں کی جانب سے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے زیر اہتمام طوفان اقصیٰ کانفرنس میں بڑے بڑے قافلوں کی شکل میں عظیم الشان شرکت باعث فخر ہے،اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ مسعود احمد حاجی محمد شاہ لالا مولانا جمال الدین حقانی حاجی صالح محمد مولانا محمد عارف شمشیر اور دیگر موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے کہا کہ جے یوآئی ضلع کوئٹہ نے ہمیشہ قیادت کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے عملی کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے بنیادی مسائل پر ہماری آواز نہیں سنی گئی اب وقت پورا مسائل جوں کے توں ہیں، انہوں نے کہا کہ جمعیت ضلع کوئٹہ دستور اور منشور پر کاربند رہتے ہوئے ہرمعرکہ سرکرنے کے لئے تیارہے، انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کا مقدر صرف اسلامی شناخت اور خودمختار ریاست کا قیام ہے۔ ملک کو خطرناک سازشوں سے بچانے کیلئے چار سال جمعیت علماء اسلام نے انتہائی کھٹن جدوجہد کرتے ہوئے کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا آج ہماری جہدمسلسل کی مرہون منت ہے کہ ملک عظیم فتنے سے محفوظ رہا، اور جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نے اپنی صوبائی اور مرکزی قیادت کی ہدایات روشنی میں کسی بھی موقع پر کوئی کمزوری نہیں دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلام ہی کا جھنڈا بلند ہوگا کسی اسرائیلی امریکہ ایجنڈے لاگو نہیں ہوں گے۔اسلام کے نام پر حاصل کرنے والے ملک میں بداخلاقی اور بے حیائی کا کلچر چلنے نہیں دیا جائے گا۔اجلاس کے آخر میں اراکین کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے