ایک دن میں 10 ہزار لوگ ازخود چمن بارڈر پر پہنچ گئے تھے،گزشتہ روز 572 افراد کو حراست میں لیا ہے، جان اچکزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے ایک سازش کے تحت فیک ویڈیوز بنا کر غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے مہم کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ جسکو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ کے حاجی کیمپ میں قائم ہولڈنگ سینٹر کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نگران وزیر جان اچکزئی نے کہا کہ ان تمام سازشوں کا ماسٹر مائنڈ بھارت ہے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے ملک بدری کے حوالے سے واضح پیغام دیا ہے اور اس پر مکمل عملدرآمد ہوگاغیر قانونی طور پر مقیم لوگ رضاکارانہ طور پر چمن بارڈر پر پہنچ رہے ہیں جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد انکو اپنے آبائی وطن افغانستان اچھے انداز میں بھجوایا جارہا ہے جبکہ سیکیورٹی ادارے دوسرے صوبوں سے آنیوالے تارکین وطن کی اچھے انداز میں انکے جان و مال کی حفاظت احسن انداز میں نبھا رہے ہیں۔ نگران وزیر جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب کے کچھ تارکین وطن بھی بلوچستان کے راستے سے اپنے آبائی ملک جائیں گے اور یہ بلوچستان کیلئے ایک چیلنج ہے حکومت نے تارکین وطن کی شکایات کیلئے شکایت سیل بھی قائم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے ایک سازش کی گئی ہے بے بنیاد ویڈیوز بنائی جارہی ہیں مافیاز اور مفادپرست سیاستدان فالٹ لائن پیدا کرنیوالوں کی مدد کررہے ہیں ان تمام سازشوں کا ماسٹر مائنڈ بھارت ہے،جان اچکزئی نے کہاکہ چند سیاستدانوں کے مفادات پاکستان کیخلاف ہیں ایک دن میں 10 ہزار لوگ ازخود چمن بارڈر پر پہنچ گئے تھے،گزشتہ روز 572 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے بتایا کہ 1176 افراد گزشتہ روز رضاکارانہ طور پر چمن پہنچے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے