افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی،سرفراز بگٹی

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مقیم پروف آف رجسٹریشن اور افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔اسلام آباد میں افغان ناظم الامور سردار احمد شکیب سے ملاقات میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، کراسنگ پوائنٹس پر سہولت کیلئے خواتین اور بچوں کو بائیومیٹرک سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہدایات جاری کی ہیں کہ وطن واپس جانےوالوں کےساتھ انتہائی عزت و احترام کےساتھ پیش آیا جائے، اس سلسلے میں کسی کوتاہی اور بدتمیزی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ میں اس ضمن میں کنٹرول سینٹر اور ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ افغان سفارتخانہ ایک نمائندہ مقرر کرے جو شکایات کے فوری حل کیلئے کنٹرول سنٹر سے ہمہ وقت رابطہ میں رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے