نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میرعلی مردان خان ڈومکی کا سنڈیمن ہائی اسکول کوئٹہ کا دورہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے بدھ کو سنڈیمن ہائی اسکول کوئٹہ کا دورہ کیا نگران وزیر اعلیٰ نے کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلباء سے بات چیت کی نگران وزیر اعلیٰ نے کمپیوٹر لیب اور سائنس لیب کا بھی معائنہ کیا نگران وزیراعلیٰ کو اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر نصیر شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سنڈیمن ہائی اسکول کا شمار پاکستان کے بہترین سرکاری اسکولوں میں ہوتا ہے اور یہاں سے ہر سال قابل اور ہونہار طلباء فارغ التحصیل ہوتے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ 2025 سے اسکول میں سی جی پی اے گریڈنگ نظام کا قیام بھی زیر غور ہے نگران وزیراعلیٰ نے اپنے دورے کے موقع پر اسکول کے پرنسپل کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مثالی سرکاری اسکول ہے اور تمام سرکاری اسکولوں کو اسی طرز پر مثالی بنانا چاہئیے انہوں نے اس موقع پر صوبائی سیکرٹری تعلیم کو ہدایت کی کہ صوبے کے دیہی اور دور افتادہ علاقوں کے سرکاری اسکولوں کا بھی دورہ کریں اور اساتذہ کو بھی انکے تعیناتی کے علاقوں میں ڈیوٹی پر پابند کیاجائے اور جو اساتذہ اپنی جائے تعیناتی پر غیر حاضر ہیں انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا تعلیمی نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے قبل ازیں نگران وزیراعلیٰ کے اسکول پہنچنے پر اسکول کے پرنسپل نے پھول پیش کئے اور اسکول کے طلباء نے سلامی پیش کی نگران وزیر اعلیٰ کو اس موقع سوئینرز بھی پیش کیے گئے نگران وزیراعلیٰ نے بہترین کارکردگی پیش کرنے والے اچھی شہرت کے حامل استاد محمد جہانگیر کو کیش پرائز بھی دیا ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدالصبور کاکڑ، سیکریٹری تعلیم صالح محمد ناصر، سیکریٹری مواصلات قمبر دشتی، کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔