طلباء و طالبات ملک کو قوم کے مستقبل کے معمار ہیں،پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گو ادر) وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے کہا ہے کہ طلباء و طالبات ملک کو قوم کے مستقبل کے معمار ہیں، بلوچستان کا کوئی بھی طالب علم دنیا کے طالب علموں سے کسی صورت کمتر نہیں ہے، طلباء کتاب،لائبریری،علم، ہنر سے رشتہ مضبوط کریں،بیوٹمز ملک و صوبے میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے پرعزم ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو ارفعہ کریم رندھاوا ایکسپو سینٹر میں بیوٹمز میں نئے داخل ہونے والے طلباء و طالبات کے لئے منعقدہ تعرفی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر طلباء کو جامعہ کے مختلف شعبوں،قوانین، اسکالر شپس سمیت دیگر اہم امور سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔وائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر خالدحفیظ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان بیوٹمز اپنے خوابوں کی تعبیر کرنے آئے ہیں یہاں موجود استاتذہ اور دیگر ملازمین چار سالوں کے دوران طلباء کو انکے خواب حقیقت میں تبدیل کر نے اور معاشرے کا ایک کار آمد شہری بنانے میں صرف کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ انہوں نے اب اپنی زندگی کو بامقصد کیسے بنانا ہے ترقی، بہتر روز گار کے لئے رویوں میں مثبت تبدیلی، کتاب سے رشتہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بیوٹمز بلوچستان اور ملک میں علم و ہنر کی روشن شمع ہے مستقبل میں جامعہ اس شمع کو مزید روشن کر کے ملک و قوم کے تابناک مستقبل کے لئے اپنا کردار مزید فعال انداز میں ادا کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے