سی پیک کے ثمرات مقامی آبادی میں بانٹیں گے،علاؤ الدین مری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) بنیادی ڈھانچے کا ایک بڑا منصوبہ ہے جو بلوچستان تجارت میں اضافہ اور معاشی ترقی کے مواقع پیدا کر کے روزگار کے مواقع پیدا کر سکتا ہے۔ یہ بات سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان علاؤ الدین مری نے کراچی میں عوامی جمہوریہ چین کے نئے قونصل جنرل مسٹر یانگ یونڈونگ سے ملاقات کے دوران کہی، مری نے اس امید کا اظہار کیا کہ سی پیک کے ثمرات مقامی آبادی میں بانٹیں گے۔ انہوں نے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ دینے پر عوامی جمہوریہ چین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ صوبہ بلوچستان سٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کی سرحدیں افغانستان اور ایران سے ملتی ہیں جہاں چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو – BRI کے ساتھ پہنچا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ نے صحت، تعلیم میں تعاون فراہم کرنے پر چینی حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے