ریکوڈک پروجیکٹ میں پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے،میرعارف جان محمدحسنی

نوکنڈی(ڈیلی گرین گوادر) ریکوڈک پروجیکٹ میں پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے کمپنی اپنی پالیسوں میں پہلاحق مقامی افراد کو دے ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر میرعارف جان محمدحسنی نے اپنے دورہ نوکنڈی کے دوران میررحمان خان بلوچ کے رہائشگاہ میں نوکنڈی کے علاقائی معتبرین اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا ریکوڈک پرجیکٹ سے علاقے کے لوگوں کو کافی امیدیں وابسطہ ہیں کہ اس پروجیکٹ سے علاقے میں ترقی کے علاوہ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گی اور ملازمتوں میں سب سے پہلا حق مقامی لوگوں کا ہونا چاہیے پروجیکٹ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ بھرتیوں کے عمل میں پہلا ترجیحح مقامی افراد کو دیں اور مقامی افراد کے ساتھ اپنی شرائط میں بھی نرمی رکھیں اور بعد میں دیگر علاقوں کے لوگوں کو ترجیحح دیں انہوں نے کہا وہ عوام کے جائز حقوق کی خاطر ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا اور ریکوڈک پروجیکٹ میں اگر مقامی افراد کے ساتھ ناانصافی ہوئی تو وہ عوام کے احتجاج کی بھرپورحمایت کرے گا انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے دوراقتدار میں بہت سے اجتماعی کام کیے جسکی گواہی چاغی کا کونہ کونہ دے رہا ہیں کوئی ایسا علاقہ نہیں جہاں انہوں نے اجتماعی کام نہیں کیے ہو اس کے علاوہ انہوں نے محکموں میں کمیشن کا گراف گرادیا انہوں نے کہا ان کے دور میں لیویز رشوت لینے سے پہلے کہی مرتبہ سوچتا تھا مگر ان کے اختیارات چھن جانے کے بعد وہی لیویز شیر بن کر نہ صرف لوگ سے زور زبردستی پیسے لے رہی ہیں بلکہ لوگوں کو بے عزت بھی کررہی ہیں انہوں نے کہا انہوں نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہتری کا سوچا ہے اور اپنے دور اقتدار میں لوگ گواہی دینگے کہ انہوں نے عوام کی دن رات خدمت کی اور کرتا رہے گا اور جب کھبی عوام کو ان کی ضرورت ہوئی وہ اسے اپنے درمیان پائیں گے آخر میں سابق صوبائی وزیر میرعارف جان محمدحسنی اور دیگر قبائلی معتبرین کے اعزاز میں میررحمان خان بلوچ نے ٹی پارٹی دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے