بی اے پی کے صوبائی صدرسردارمحمد صالح بھوتانی نے پارٹی کا مرکزی کونسل سیشن 5 نومبرکو کوئٹہ میں طلب کرلیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سردار محمد صالح بھوتانی نے پارٹی کا مرکزی کونسل سیشن پانچ نومبر کو کوئٹہ میں طلب کرلیا۔ بی اے پی کے صوبائی صدر سردار محمد صالح بھوتانی کے مطابق بی اے پی کی اعلیٰ مشاورتی کمیٹی کی تجویز پرپارٹی کا مرکزی کونسل سیشن پانچ نومبر بروز اتوار دو بجے بمقام بوائز اسکاؤٹس زرغون روڈ کوئٹہ طلب کیا گیا ہے۔ کونسل سیشن میں پارٹی کی فعالیت،حکمت عملی سمیت اہم فیصلے کئے جائیں گے۔انہوں نے مرکزی کونسل کے ارکان کو تاکید کی کہ وہ اہم کونسل سیشن میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے