کوئٹہ،فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کانگو وائرس کے لپیٹ میں ایک اور مریض دم توڑ گیارواں سال کانگو سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہوگئی فاطمہ جناح اسپتال میں میں زیرعلاج کانگو کا ایک اورمریض چلا بسا، جس کے بعد رواں برس اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو کا ایک اور مریض دم توڑ گیا، 33 سالہ ثنااللہ کا تعلق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے تھارواں سال کانگو سے 16 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جب کہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 44 ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے