پی ٹی آئی رہنما غلام سرور خان کا آئی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ
لاہور(ڈیل گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سابق وفاقی وزیرغلام سرورخان نے آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر علیم خان سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور نئے سیاسی سفر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔
ملاقات کے دوران غلام سرور خان کی جانب سے آئی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا گیا۔غلام سرور خان آئندہ چند روز میں ٹیکسلا میں عوامی اجتماع میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔