پاکستان میں بلا اجازت مقیم غیرملکیوں کی گرفتاریاں کل سےشروع
اسلام آباد(ڈیل گرین گوادر)پاکستان کی نگران وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور مقیم غیر ملکیوں کی گرفتاری کے فورا ً بعد انہیں ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے تمام صوبوں کی مقامی انتظامیہ اور پولیس فورسز کو ہدایات بھیج دی گئی ہیں۔ غیر ملکیوں کو رکھنے کے لیے چاروں صوبوں میں خصوصی مراکز(ہولڈنگ سینٹر) قائم کیے گئے ہیں۔