والدعبدالحمید زہری بازیاب ہوگئے، تمام ساتھ دینے والوں کا مشکور ہوں،سعیدہ حمید زہری

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)پچھلے تین سال سے جبری گمشدگی کا شکار عبدالحمید زہری بازیاب ہوگئے ہے بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے عبدالحمید کی بیٹی سعید حمید نے ‏سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے والد کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ الحمداللہ الحمداللہ اکتیس مہینے کی اذیت اور تکلیف سہنے کے بعد میرے ابو عبدالحمید زہری بازیاب ہوکر گھر پہنچ چُکے ہے سعیدہ حمید نے بیان میں کہا کہ ان دوستوں کا شکریہ جنھوں نے دن رات ہمارے لیےآواز اٹھائیں اور ان صحافیوں کا شکریہ جو میرے ساتھ کھڑے رہے سعیدہ حمید نے بلوچ طلبا و طالبات کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان کے والد کی جبری گمشدگی کے دوران ہر فورم پر حمید زہری کی بازیابی کیلئے آواز اُٹھائی سعیدہ حمید نے آخر میں کہا اللہ ہم سب کو اپنے امان میں رکھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے