معاشرے کی ترقی میں تعلیم ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے،نگران صوبائی وزیر امان اللہ کنرانی
صحبت پور(ڈیلی گرین گوادر) معاشرے کی ترقی میں تعلیم ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔اپنے بچوں و بچیوں کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کریں تاکہ یہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں،الیکشن کروانا شیڈول جاری کرنا الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کام ہے۔نگران صوبائی حکومت امن و امان اور انکی مدد کرے گی۔ عوام کی مسائل تعلیم،صحت،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر عوامی مسائل کا حل ہمارے حکومت کی ترجہحات میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار نگران صوبائی وزیر قانون و پارلمانی امور و پراسیکیوشن امان اللہ کنرانی نے تحصیل سیدآباد میں اپ گریٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اویس آباد کے افتتاح کے بعد میڈیا نمائندوں،اساتذہ،طلباء و علاقائی معززین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ء تعلیمی لحاظ سے ضلع صحبت پورانتہائی ذرخیز ہے۔یہاں کے بہت لوگ تعلیم حاصل کرکے اعلیٰ عہدوں تک پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں بھی اسی علاقے سے پڑھا ہوں۔تعلیم کے میدان میں ہمارے ضلع صحبت پور نے کئی ہونہار طالب علم پیدا کیئے جہنوں نے اعلیٰ عہدوں پر جاکر خوب نام کمایا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے فخر ہے ضلع بھر میں سب سے زیادہ پرائمری،مڈل و ہائی سکولز ہمارے علاقے تحصیل سیدمحمد کنرانی میں ہیں۔انہوں نے والدین پر ذور دیا کہ کہ وہ اپنے تمام بچوں و بچیوں کو پڑھا تاکہ وہ پڑھ لکھ کر معاشرے کی ترقی و فلاح بہبود کیلئیکام کرسکیں۔درین اثناء نگران صوبائی وزیر امان اللہ کنرانی ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن بلقچستان کے اکاؤنٹس آفیسر میرمدد خان بلیدی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پنھل خان کھوسہ،ڈسٹرکٹ آفیسرایجوکین محمد صلاح پہنور و دیگر کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول ساون خان کنرانی میں غیرسرکاری تنظیم،یونیسیف کی جانب سے تعمیرشدہ شیلٹر کا بھی افتتاح کیا اور سکول کے بچوں ِچوں میں کتابین اور بیگز تقسیم کئے۔