مستونگ میں جان محمد شاہوانی کے گھر پر چھاپہ قابل تشویش ہے،بی این پی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گو ادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کھڈ کوچہ مستونگ میں پارٹی رہنماء جان محمد شاہوانی کے گھر پر ایف سی کی جانب سے چھاپہ چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ ایک بار پھر بلوچستان میں ماورائے عدالت، ماورائے آئین گرفتاریوں اور خوف و ہراس پھیلانے کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے جان محمد شاہوانی جب سے بی این پی میں شامل ہوئے ہیں تواتر کے ساتھ ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے جو قابل تشویش ہے بلوچستان نیشنل پارٹی قومی جمہوری بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے دانستہ طور پر پارٹی رہنماء اور ہمدردوں کے ساتھ ایسے رویہ کا مقصد یہی ہے کہ بی این پی کو جمہوری جدوجہد سے رکھا جائے ایسے واقعات جمہوری راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے مترادف ہیں جان محمد شاہوانی کی دو گاڑیوں اور لائسنس یافتہ اسلحہ بھی اٹھا کر لے جایا گیا ہے جن کے دستاویزات بھی موجود ہیں ان کو لے جانے کا عمل کسی صورت درست نہیں مقامی انتظامیہ ہونے کے باوجود ایسے ہتھکنڈوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماورائے قانون اقدامات کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے ہتھکنڈوں، چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا پارٹی اپنے رہنماؤں و کارکنوں کے ساتھ ایسے برتاؤ برداشت نہیں کرے گی –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے