محکمہ تعلیم،اساتذہ کی عارضی تبادلے ۱ٹچ منٹس ختم کردی گئیں،تمام اساتذہ کو ان کی مستقل جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی عارضی تبادلے یعنی اٹچ منٹس ختم کردی گئیں تمام اساتذہ کو ان کی مستقل جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے،سیکرٹری تعلیم بلوچستان صالح محمد ناصر نے ” این این آئی "کو بتایا کہ اندرون صوبے کے اساتذہ کے کوئٹہ میں اٹچ منٹ پر ہونے سے 3ہزار اسکولز بند پڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں پندرہ ہزار اساتذہ اٹچ منٹس پر تعینات ہیں، مختلف اضلاع سے اساتذہ کوئٹہ میں اٹچ منٹ پر بیٹھے ہیں،اندرون صوبے کے اساتذہ کے کوئٹہ میں اٹچ منٹ پر ہونے سے 3ہزار اسکولز بند پڑے ہیں۔صالح ناصر نے بتایا کہ صوبے میں اساتذہ کی تمام اٹچ منٹس ختم کردی گئیں ہیں اور مزید اٹچ منٹس کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ اساتذہ کے تبادلوں کا اختیار بھی ڈائریکٹر تعلیم سے لے لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے