عام انتخابات کے حوالے سے تمام تر تیاریاں کی جا رہی ہیں، بتول اسدی

نصیر آباد(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے حوالے سے تمام تر تیاریاں کی جا رہی ہیں ضلع نصیر آباد میں پولیس کی جانب سے حساس اور انتہائی حساس سمیت نارمل پولنگ اسٹیشنز کا چناؤ کیا گیا ہے ضلع نصیرآباد میں دو سو پولنگ اسٹیشنز میں سے 115 انتہائی حساس 78 حساس جبکہ سات پولنگ اسٹیشنز نارمل ہونگے ان تمام پولنگ اسٹیشنز پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان تعینات ہونگے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے آفسیران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالغنی علیزئی اسسٹنٹ کمشنر چھتر محمد اسماعیل مینگل ضلعی الیکشن کمشنر نصیرآباد شیر خان مری ڈی ایس پی محمد علی سکیورٹی انچارج محمد انور لہڑی اور ایف سی کے کیپٹن سمیت افسران موجود تھے اجلاس کے موقع پر الیکشن کے حوالے سے سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا اور تمام شفارشات مرتب کرکے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھجوایا جائے گا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر حسب ضرورت سکیورٹی کے جوان تعینات کئے جائیں گے تین سو ووٹرز پر مشتمل ایک پولنگ بوتھ بنایا جارہا ہے الیکشن کمشنر تمام تر انتظامات کا جائزہ لے اور رپورٹ مرتب کرے الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں مستقبل قریب میں بھی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے