حکمران اور اسٹیبلشمنٹ افغان مہاجرین کے نام پر بلیک میلنگ کررہےہیں،خوشحال خان کاکڑ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتون قوم پرست جماعتوں کے رہنماوں نے کہاہے کہ افغان کڈوال اور پشتونوں کے خلاف جاری کاروائیاں اور زبردستی بے دخلی پشتون افغان دشمن پالیسیوں کی کڑی ہے۔افغان کڈوال یہاں پر اپنی ہی سرزمین اپنے بھائیوں کے ساتھ آباد ہیں۔کوئی بھی ان کو زبردستی نہیں نکال سکتا۔افغانوں کو مجاہد اور ہیروز کا لقب دینے والے آج انہیں زبردستی نکال کر افغان خواتین اور بچوں کو جیلوں میں ڈال رہے ہیں۔ حکمران اور اسٹیبلشمنٹ افغان مہاجرین کے نام پر بلیک میلنگ کررہا ہیں تاکہ ایک بار پھر افغان مہاجرین کینام پر دنیا سے ڈالر بٹورے جائیں۔ان خیالا ت کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی،پشتون تحفظ موومنٹ کے صوبائی کوارڈینیٹرنور باچا اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان خان نے افغان کڈوال کے زبردستی بے دخلی، فلسطین کے عوام پر اسرائیلی جارحیت اور حکمرانوں کی پشتون پالیسیوں کے خلاف باچا خان چوک کوئٹہ میں منعقدہ احتجاجی ریلی اورجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئیکیا۔پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہاکہ آج کے احتجاج نے ثابت کردیاکہ پشتون افغان متحد ہیں اور وہ پشتون افغان دشمن قوتوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں افغان کڈوال کے خلاف حالیہ کاروائیوں کی کڑیاں چالیس سال سے افغانستان میں جاری مداخلت سے جاملتی ہیں جب چالیس پینتالیس سال قبل وہاں پر اسلام آباد کے حکمرانوں اور اسٹیبشلمنٹ نے مداخلت شروع کی اور امریکہ کی ڈالروں کی لالچ میں افغان وطن کو خون میں نہلایا گیا آج اگر افغان یہاں پر کڈوال ہیں تو اس کے ذمہ دار بھی پاکستان کے حکمران اور اس کی اسٹیبلشمنٹ ہیں جنہوں نے جہاد اور اسلام کے نام پر افغانستان میں خون خرابہ شروع کیاتیس ہزار عربوں اور دوسرے جنگجووں کو لاکر پشتون وطن میں ان ک اڈے دیئے گئے ان کو تربیت دی گئی اور پھر ان کو افغانستان میں جنگ کیلئے استعمال کیا گیااور اس جنگ کی وجہ سے اور افغان عوام کو اپنا وطن چھوڑنے پر مجبور کیا۔ جب اسلام آباد کے حکمرانوں پر عالمی دباو آیا تو حکمرانوں نے دہشت گردوں کی بجائے پشتونوں کے خلاف آپریشن کیا اور انہیں گھربار چھوڑنے پر مجبور کیاگیا پنجاب نے افغان عوام کے خون کے سودے میں ڈالر کمائے آج بھی اسلام آباد کے حکمران اور اسٹیبلشمنٹ افغان مہاجرین کے نام پر بلیک میلنگ کررہا ہیں اور مختلف بہانے بنارہے ہیں تاکہ ایک بار پھر افغان مہاجرین کینام پر دنیا سے ڈالر بٹورے۔افغان کڈوال عالمی قوانین کے تحت یہاں پر آئے ہیں کوئی بھی ان کو زورزبردستی نہیں نکال سکتادنیا کے ہرملک میں عالمی قوانین کیتحت کڈوال آباد ہیں یہاں پر بھی کڈوال سے متعلق عالمی قوانین کو کوئی نہیں توڑ سکتا۔ افغان کڈوال یہاں پر بالکل بوجھ نہیں ہے آج جو یہاں پر ہمارا وطن آباد ہیں یہ افغان کڈوال ہی کی محنت وجہ سے آباد ہیانہوں نے کہاکہ پنجاب اور سندھ میں افغان کڈوال کے گھروں اور دوکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں ان کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہیں یہ انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت عمل ہیں پاکستان کے حکمران اور اسٹیبلشمنٹ کا اگلا ٹارگٹ یہاں پر پشتون ہونگے اس کے بعد کراچی سمیت پورے ملک میں پشتونوں کے خلاف کریک ڈاون کی تیاری کی جارہی ہیں مگر ہم حکمرانوں کے ہر ایسے قدام کے خلاف میدان عمل میں نکلے ہیں اور ہم ان تمام سازشوں کو اتحاد واتفاق سے ناکام بنائیں گیاس وقت پشتون افغان عوام کو جس صورتحال کا سامنا ہے اس میں ہمیں اتحاد واتفاق کی ضرورت ہیاور ہمیں متحد ہونا پڑیگا۔ ہم چمن میں جاری عوامی احتجاجی دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں چمن کے احتجاجی دھرنے کے شرکا جوبھی فیصلہ کرتے ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نیفلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عالمی قوتیں فلسطین پر اسرائیل کے مظالم کو نوٹس لیں اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر بند کرایا جائے۔انہوں نیکہاکہ جو مذہبی جماعتیں فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کررہے ہیں وہ افغان عوام جاری مظالم کے خلاف بھی آواز بلند کریں ہم ان کیساتھ مل کر احتجاج کرنے کو تیار ہیں انہوں نے کہاکہ نگران وزیراعظم بھی ہوش کے ناخن لیں اور کسی کیلئے استعمال نہ ہوں اور وہ اپنی حیثیت کے مطابق بات کریں