تربت، قتل کئے جانیوالے چار مزدوروں کی لاشیں مظفر گڑھ کے لئے روانہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)تربت میں قتل کئے جانیوالے چار مزدوروں کی لاشیں مظفر گڑھ کے لئے روانہ کردی گئیں۔واضح رہے کہ چاروں مزدوروں کو آج علی الصبح نامعلوم دہشت گردوں نے تربت میں فائرنگ کرکے قتل کیا تھا،مزدوروں کی لاشوں کو خصوصی ایمبولینسز میں پولیس اور لیویز فورس کی نفری کے ہمراہ مظفرگڑھ گڑھ روانہ کیا گیا، اس سے قبل مقتولین کی لاشوں کو سول اسپتال تربت میں لایا گیا تھا جہاں ضروری کارروائی مکمل کی گئی، واقعہ میں شہید مقامی پولیس اہلکار کی تدفین کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے، تربت میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایس پی ضیاالحق مندوخیل کو ڈی پی او تربت تعینات کردیا گیا۔