بلوچستان کانسٹیبلری کا غیر قانونی طور پررہائش پذیرغیر ملکیوں کو باعزت طور پر اپنے ملک واپس بھیجنے کے لئے پلان تشکیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کانسٹیبلری پولیس نے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کو باعزت طور پر اپنے ملک واپس بھیجنے کے لئے پلان تشکیل دے دیا۔ منگل کو بلوچستان پولیس کی جانب سے جا ری کردہ اعلامیہ کے مطابق حکومت پاکستان کے احکامات کی روشنی میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر ر ہائش پزیر غیر ملکیوں کو باعزت طریقے سے اپنے ملک بھیجوانے کے لئے بلوچستان کانسٹیبلری کی تین بیٹ قائم کر دی ہیں جن میں سیم شاخ جعفر آباد تا سبی بائی پاس،سبی بائی پاس تا کوئٹہ (انڈسٹریل ایریا سی روڈ)اور کوئٹہ (انڈسٹریل ایریا سبی روڈ)شامل ہیں تینوں بیٹس پر سندھ سے آنے والے غیر قانونی باشندوں کو واپس بھجوانے کے دوران سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات مر تب کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے