کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کانوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس جناب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس شوکت علی رخشانی پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کانوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کرتے ہوئے ہدایت کی کہ قانونی تقاضوں کو مدنظررکھتے ہوئے چیف جسٹس اس کیس سے متعلق لارجر بینچ تشکیل دیں۔گزشتہ روز ڈویژنل بینچ نے کوئٹہ میں لوکل گورنمنٹ باڈیز کی انتخابات سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کی سماعت کے دوران درخواست گزاران کے وکلاء کامران مرتضیٰ اور قادر شاہ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے لاء آفیسر پیش ہوئے۔سماعت کے دوران فرئقین کی جانب سے دلائل دئیے گئے،بعدازاں عدالت عالیہ نے لوکل گورنمنٹ انتخابات کا19اکتوبر کو نوٹیفکیشن نمبرF.2(2)/2022-LGEB(Vol-Iv)(1)کو آئندہ سماعت تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ قانونی تقاضوں کو مدنظررکھتے ہوئے چیف جسٹس اس کیس سے متعلق لارجر بینچ تشکیل دیاجائے۔