کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن شیڈول کے مطابق کئے جائیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن شیڈول کے مطابق کیے جائیں نگران حکومت کاکام ہی منصفانہ غیر جانبدارانہ الیکشن کروانا ہے بدقسمتی سے بار بار بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے عوامی مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہاہے کوئٹہ شہر بلدیاتی نمائندے نہ ہونے کی وجہ سے مسائل کی آماجگاہ بن گیاہے حکومتیں ومقتدرجماعتیں اپنی حکومت میں الیکشن کے اس لیے حامی ہیں وہ سرکاری مشینری کے ذریعے الیکشن چوری عوامی مینڈیٹ میں تبدیلی لاکر مرضی کے نتائج اخذکرنا چاہتے ہیں۔جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں بھر پورشرکت کرکے کوئٹہ کے لاکھوں شہریوں کو دیانت دار خدمت کے جذبے سے سرشارمخلص نمائندے دیں گے۔کوئٹہ میں بدعنوانی کی وجہ سے کئی بار کوئٹہ پیکیج کے نام پرفنڈزددیے گیے مگر فنڈزعوامی فلاح وبہبودکے بجائے بدعنوانی کی نظر ہوگیے ہیں شہر میں سڑکیں نالیاں گلی اور راستے ٹھوٹ پھوٹ گیے ہیں۔ہسپتالوں تعلیمی اداروں میں سہولیات ناپید،ہڑتالیں روزکے معمول بن گیے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے کوئٹہ میں کوئٹہ کے بلدیاتی الیکشن میں کونسلرزکی نامزدگی کے عمل کے جائزے اور نامزدگی کے عمل کی تکمیل کیلئے جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے ضلعی شوریٰ،ضلعی زونل ذمہ داران اور صوبائی اسمبلی کے نامزد امیدواران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں امیر ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی،نائب امیر صوبہ زاہدا ختربلوچ سمیت پروفیسر سلطان محمد کاکڑ،ڈاکٹر محمد ابراہیم،ڈاکٹرنعمت اللہ،ڈاکٹر عبدالرحیم ناصر،سردارشیر دل خان ایڈوکیٹ دیگر اراکین شوریٰ وضلعی ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر ذمہ داران نے خطاب میں کہاکہ بلاکسی تعطل وجانبداری واجارہ داری کے منصفانہ غیر جانبدارنہ الیکشن جماعت اسلامی کا مطالبہ وموقف ہے ہم آئندہ بھی اس موقف کا قائم رہیں گے۔عوام کو منصفانہ الیکشن کے ذریعے نمائندگی کا حق ملنا چاہیے جماعت اسلامی کا موقف عوام کو ان کا نمائندگی دینا ہے۔بدقسمتی سے الیکشن میں دھاندلی،غیر قانونی ہتھکنڈوں کے استعمال کی وجہ سے الیکشن پر سے عوام کا اعتماداُٹھتاجارہا ہے۔صوبائی دارالحکومت مسائل کی آماجگاہ بن گئی ہے ہر طر ف مسائل مشکلات وپریشانیاں ہیں۔قومی وصوبائی اسمبلی میں منتخب ہونے والے نمائندوں نے کوئٹہ کو ان کے حال پر چھوڑدیا ہے جس کی وجہ سے پینے کے صاف پانی،تعلیم وصحت،ٹریفک وصفائی کے مسائل سمیت سٹریٹ لائٹ، گلیوں،برساتی نالوں،سڑکوں کی پختگی کے مسائل سمیت بدامنی اور بدعنوانی عروج پر ہیں کئی بار کوئٹہ کے شہریوں پر حکمرانی کرنے والے بھی ان مسائل کے ذمہ دارہیں وہ خودتومالامال ہوئے مگرعوام کو بدحال وپریشان کر رکھے ہیں جماعت اسلامی کوئٹہ کے عوام کو دیانت دار مخلص ایماندار نمائندے دیکر مشکلات وپریشانیوں سے نجات دلائیگی عوام الناس جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے