ٹھاٹھیں مارتے ہوئے عوامی سیلاب سے یہودی اور ان کے ایجنٹوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں، مولانا عبد الواسع

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیرمولانا عبد الواسع صوبائی جنرل سیکرٹری سید آغا محمود شاہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات دلاورخان کاکڑ نے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے زیر اہتمام طوفان اقصیٰ کانفرنس میں اہل بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹھاٹھیں مارتے ہوئے عوامی سیلاب نے جس انداز میں فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کیا جس سے یہودی اور ان کے ایجنٹوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمن کے حکم پر اہل بلوچستان کسی بھی طوفان کا جوانمردی سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، تمام اضلاع کے امراء و نظماء جمعیت طلبہ اسلام تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی عظیم الشان شرکت پر جمعیت علماء اسلام بلوچستان تہہ دل سے شکر گزارہے۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے ولولہ انگیز موقف ہی سے پاکستان سمیت امت مسلمہ کے ممالک کفری گرداب سے نکل سکتے ہیں۔ اس کیلئے سب سے پہلے سب کو امریکی غلامی کا پٹہ گلے سے باہر پھینکا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام سیاست میں اسلامی نظرئیے کے فروغ کے لئے کسی بھی حدتک جانے سے گریز نہیں کے گی انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کی سب سے مؤثر قوت ہے اسے کمزور کرنے کی سو چ رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے پولیس انتظامیہ، انصار الاسلام، صحافی برادری، تاجر برادری سمیت شعبہ ہائے زندگی سے سے تعلق رکھنے والے افراد کا طوفان اقصی کانفرنس میں شرکت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اسلام اور پاکستان کے حقیقی محافظ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد جب بھی حکم دیں گے تو بلوچستان کا کردار صف اول کا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے