نگران صوبائی وزیر برائے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ اسپیشل ایجوکیشن شانیہ خان دو روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے
گوادر(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر برائے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ اسپیشل ایجوکیشن شانیہ خان دو روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے ڈائریکٹر جنرل محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ اسپیشل ایجوکیشن طارق جاوید مینگل، ڈائریکٹر لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن اشرف گچکی بھی ان کے ہمراہ تھے نگران صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر اینڈ اسپیشل ایجوکیشن محترمہ شانیہ خان اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ اسپیشل ایجوکیشن طارق جاوید مینگل نے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ اسپیشل ایجوکیشن حکومت بلوچستان کے زیراہتمام تین روزہ ورکشاپ بعنوان“ کمیونکیشن ٹریننگ آن چائلد پروٹیکشن ان بلوچستان”سے افتتاحی خطاب بھی کیا۔ جب کہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی نے بھی ورکشاپ کے شرکاء سے اپنے خیالات کا اظہار کیا بعد ازاں نگران صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر اینڈ اسپیشل ایجوکیشن محترمہ شانیہ نے ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گوادر کے ضلعی آفس کا دورہ کیا جہاں ان کو ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گوادر قدیرلقمان نے آفس کے مخلتف سیکشن کا دورہ کراکر انہیں آفس کے مخلتف امور پر بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے آگاہ بھی کیا جس پر نگران صوبائی وزیر محترمہ شانیہ خان اور ڈائریکٹر جنرل طارق جاوید مینگل نے جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔