فلسطینی آج بھی کسی محمد بن قاسم کا انتظار کررہے ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ فلسطینی آج بھی کسی محمد بن قاسم کا انتظار کررہے ہیں۔سینیٹ اجلاس میں سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے غزہ کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے طاقت کے بل بوتے پر عراق اور اس کے وسائل پر قبضہ کیا، جن عراقیوں نے مدافعت کی انہیں دہشت گرد بنا دیا گیا۔عبدالغفور حیدری نے کہا کہ نیٹو نے مسلسل 20 سال تک افغانیوں کا قتل عام کیا، افغانیوں نے جہاد کے ذریعے نیٹو اور متحدہ روس کو شکست دی، پاکستان نے کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی کوشش کی، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں ہو پاتا۔سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ فلسطین میں بچوں اور خواتین کو قتل کیا جا رہا ہے، اقوام متحدہ، او آئی سی کا کردار کیا ہے؟۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے