حکومت نے گیس کی قیمت میں اضافہ موخر کردیا
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمت میں اضافہ موخر کرتے ہوئے ای سی سی کو معاملے کا ازسر نوجائزہ لینے کی ہدایت کردی۔
نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس کے بعد وزیرداخلہ،وزیرصحت اور وزیرثقافت کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے قدرتی گیس کی قیمت میں اضافہ موخرکرتے ہوئے ای سی سی کو ازسر نوجائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ملک بھر میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کے لیے ری پیٹرئیٹ ایکٹ بحال کرنے کی منظوری دی گئی، ان غیرملکیوں کے انخلاء کےدوران ریاست کا کوئی ادارہ یا فرد اپنے اختیارات سے تجاوز نہیں کرے گا، جن لوگوں کوواپس بھیجا جا رہا ہے ان کا ڈیٹا تیار کیا جائے گا۔