30اکتوبردھرنے کامقصد بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے اور ڈیتھ سکواڈز کی کارستانیوں سے پردہ اٹھانا ہے، بی این پی
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آج 30اکتوبر کو اسلام آباد میں بی این پی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل و مرکزی قیادت، پارٹی سینیٹرز، سابق ایم این ایز، سابق ایم پی ایز دھرنا دیں گے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے یاد رہے کہ یہ دھرنا بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی، ڈیتھ سکواڈز کی سرپرستی بند کرانے سے متعلق ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کو یہ بات یقینی نظر آ رہی ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے راستے بند کرنے کی کی ٹھان لی گئی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی بڑھتی مقبولیت، حقیقی جدوجہد بہت سے قوتوں کے لئے پریشانی کا سبب بن رہی ہے ہماری قومی و جمہوری جدوجہد کا راستہ روکنے کا مقصد یہی ہے کہ باپ اور دیگر وہ پارٹیاں جو لاپتہ افراد کی بازیابی، انسانی حقوق کی پامالی اور بلوچستان کے اہم ایشوز پر بات کرنے سے قاصر ہیں ان کو آگے لایا جائے مگر یہ حقیقت ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کی قومی جماعت بن چکی ہے بلوچستان کے ہر طبقہ فکر کے لوگ اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت ہی بلوچستان کو مسائل سے نجات دلا سکتی ہے پارٹی قائد غیرمتزلزل انداز میں بلوچستان کی سیاسی و قومی سوچ کو آگے بڑھا رہے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی نے آمر و سول ڈکٹیٹرز کا جمہوری انداز میں مقابلہ کیا شہید گل زمین حبیب جالب بلوچ سمیت پارٹی قیادت و کارکنوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بھی بنایا گیا اب ایک بار پھر دانستہ طور پر ایسے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں حالیہ پارٹی پروگرامز، لانگ مارچ سمیت دیگر احتجاجی پروگرامز میں بلوچستان کے عوام کی شرکت اس بات کو واضح کر چکی ہے کہ بی این پی ہی بلوچستان کی ترجمان جماعت ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا آج کے دھرنے کی بھرپور کوریج میں اپنا کردار ادا کرے اور بلوچستان میں جنم لینے والے مسائل کو اجاگر کر کے اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔