کوسٹ گارڈ کی غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کے خلاف ہر ممکن جدوجہد کریں گے،مولانا ہدیت الرحمان بلوچ

گوادر (ڈیلی گرین گوادر)حق دو تحریک کے سربراہ مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ ناکہ کھاڑی میں پاکستان کوسٹ گارڈ کی مسلسل غنڈہ گردی, بھتہ خوری, گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور ڈرائیوروں پر تشدد کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، حق دو تحریک بلوچستان کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے وندر کے قریب ناکہ کھاڑی پر کوسٹ گارڈ کی جانب سے بھتہ نہ ملنے پر گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور ڈرائیوروں پر تشدد کے واقعے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا لگتا ہے کوسٹ گارڈ ایک غنڈہ گرد ادارہ جس کو لوگوں کی تذلیل ان پر تشدد اور بھتہ خوری کے لئے لوگوں پر مسلط کیا گیا ہے مولانا بلوچ نے واضح طور پر کہا کہ کوسٹ گارڈ کی غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کے خلاف ہر ممکن جدوجہد کریں گے اور اس ادارے کو مزید لوگوں پر تشدد اور بھتہ خوری کی اجازت نہیں دیں گے اور اگر کوسٹ گارڈ کی جانب سے رویہ نہیں بدلا تو کوسٹ گارڈ کے ہر اس کیمپ کے سامنے احتجاج کریں گے جہاں لوگوں کی تذلیل ہوتی ہو،دریں اثنا ایک اور بیان میں ٹرانسپورٹ برادری نے بھی ناکہ کھاڑی میں پاکستان کوسٹ گارڑکی جانب سے بھتہ خوری کا الزام عائد کی گئی ہیانکے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کے چند افسران اور اسلم اور عمر نامی شخص سرعام بھتہ وصول کرنے لگے بھتہ نہ دینے کی صورت میں ٹرانسپورٹر کے گاڈیوں کے شیشوں کو توڑ کر کروڈں روپے کا نقصان پہنچا دیا۔ٹرانسپورٹ برادری کا کہنا ہے کہ ناکہ کھاڑی کے مقام پر پاکستان کوسٹ گارڈر کے اسلم اور عمر نامی شخص سرعام گاڑیوں سے بھتہ لینے لگے ہیں چیک پر جمع 200 سو سے زائد گاڑیاں جن میں بڑی اور چھوٹی گاڑیاں شامل ہیں انھیں زبردستی روک کر بتھہ وصول کررہے ہیں۔جبکہ بھتہ نہ دینے کی صورت میں سرعام گاڑیوں پر ڈنڈا برسا انکے شیشے توڑ دیتے ہیں جس سے گاڑی مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوجاتا ہے۔اور گاڑیوں کے غریب ڈرائیوروں کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہیں انہوں نے بتایا کہ پچھلے دنوں بھی مذکورہ اہلکاروں نے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے اور ڈرائیوروں پر تشدد کیا لیکن پاکستان کوسٹ گارڈ کے بالاافسران نے اس افسوس ناک واقع پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔پاکستان کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے کرڑو روپے کے مختلف گاڑیوں کے قیمتی شیشے اور قیمتی سامان توڑ ڈالے اور اس واقعے کی کوئی بھی نوٹس نہیں لیا گیاٹرانسپورٹروں کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ نے جان بوجھ کر ٹریفک کی روانی کو معطل کر کے لوگوں کو نقصان پہنچایا اور نام ٹرانسپورٹ والوں کا بدنام کیا۔ واضع رہے کے چار پانچ دن پہلے پاکستان کوسٹ گارڈز وندر ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پراہلکار فی گاڑی سے ایک لا کھ سے دو لاکھ روپے سے زیادہ رشوت طلب کی نہ دینے کی صورت میں کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے گاڑیوں کو بڑا نقصان پہنچایا۔مسافر کوچ کی مالکان نے صدر پاکستان چیف جسٹس آف پاکستان پاک آرمی کی اعلی آفسراں کور کمانڈر بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان سے پرزور اپیل کی ہے کہ ان ٹرانسپورٹروں کے ساتھ کی گئی ناانصافی کی فوری طور پر نوٹس لیا جاے اور ان آفسران کی خلاف انکوائری مقرر کرکی عام شھری اور مسافر کوچ دیکر گاڑی مالکان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے