ڈیرہ مراد جمالی،چچا نے فائرنگ کرکے غیرت کے نام پر اپنی بھتیجی سمیت دو افراد کو قتل کردیا

ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی گرین گوادر)خان کوٹ کے علاقے میں چچا نے فائرنگ کرکے غیرت کے نام پر اپنی بھتیجی سمیت دو افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا پولیس کے مطابق پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود گوٹھ سلیمان عمرانی میں ملزم دیدار علی نے مبینہ غیرت کے الزام میں فائرنگ کرکے اپنی بھتیجی وحیدہ بی بی اور اس کے مبینہ آشنا صابر علی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے