چمن،سیکیورٹی خدشات کے باعث انسداد پولیو کی 7 روزہ خصوصی مہم ملتوی
چمن(ڈیلی گرین گوادر)ضلع چمن میں انسداد پولیو کی 7 روزہ خصوصی مہم ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں سیکیورٹی اداروں نے خدشات سے آگاہ کیا۔ مہم 30 اکتوبر سے 5 نومبرتک صوبے کے ہائی رسک اضلاع میں شروع کی جانی تھی۔چمن کے ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے دوران پولیو مہم ملتوی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ باب دوستی پر ون ڈاکیومنٹ رجیم نفاذ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث مہم کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں، ٹریڈرز کے احتجاجی دھرنے کے باعث سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس لیے مہم کو مزید کچھ دنوں تک ملتوی کر رہے ہیں۔اجر رہنما صادق اچکزئی نے کہا کہ باب دوستی پر ون ڈاکیومنٹ رجیم نفاذ کیخلاف سیاسی پارٹیوں، ٹریڈ و ٹرائبل یونینز کا بارڈر شاہراہ پر دھرنے کا نواں دن ہے، ون ڈاکیومنٹ رجیم نفاذ سے چمن کے 30 ہزار تاجر متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی سے بلوچستان کے علاوہ سندھ اور پنجاب بھی متاثر ہوئے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر اعتراض نہیں، روزانہ 30 ہزار افراد کی آمد و رفت پاسپورٹ سے ممکن نہیں ہے۔تاجر رہنماں کا کہنا ہے کہ روزانہ 30 ہزار افراد صرف چمن اور اسپین بولدک آتے اور جاتے ہیں۔ تاجروں کی شناختی کارڈ اور تسکیرہ پر آمد و رفت بحال کی جائے اس دوران عوامی نیشنل پارٹی بھی احتجاجی دھرنے میں شامل ہوگئی ہے، کیونکہ حکام نے بتایا ہے کہ پیپرتسکیرہ پر باب دوستی سے افغان شہریوں کی آمدورفت پر پابندی برقرار رہے گی۔واضح رہے پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افغان حکام کی جانب سے پاکستانیوں کے شناختی کارڈ پر اسپین بولدک داخلہ بند کیا گیا ہے۔