پاک افغان طورخم بارڈر پر راضاکارانہ واپسی کے لیے غیرقانونی مقیم افغانوں کا رش
پشاور(ڈیلی گرین گوادر)حکومت پاکستان کی طرف سے غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو 31 اکتوبر کے دیئے گئے وقت سے پہلے انہوں نے انخلاء کا سلسلہ شروع کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان سے غیر قانونی مقیم افغانوں کے انخلا میں حکومت کی جانب سے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن میں 2 دن باقی ہیں۔
پاک افغان طورخم بارڈر پر رضاکارانہ واپسی کے لیے غیرقانونی مقیم افغانوں کا رش لگ گیا ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی افغان مہاجرین افغانستان واپس جا رہے ہیں۔