پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

لاہور (ڈیلی گرین گوادر)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے وجیہہ قمر کی ملاقات پارٹی صدر شہباز شریف سے ملاقات میں وجیہہ قمر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا پارٹی صدر شہباز شریف نے وجیہہ قمر کو خوش آمدید کہا اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک دی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف،صدر شہباز شریف اور پارٹی منشور پر مکمل اعتماد کرتی ہوں۔نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔تعمیر کی قوت کا ساتھ دینا ہے، تخریب کی قوت نے ملک اور عوام کو نقصان پہنچایا۔کل قائد نواز شریف کے استقبال میں شامل ہوں گی۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے