نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، 14 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا جس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔نگران وزیر اعظم کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں حج پالیسی 2024ء منظوری کیلئے پیش کی جائے گی، حج اور عمرہ ریگولیشن بل 2023ء کابینہ میں منظوری کیلئے پیش ہوگا۔

اجلاس میں فلائی جناح کو بین الاقوامی روٹس فراہم کرنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ غیر ملکی غیر قانونی باشندوں کی وطن واپسی کے احکامات کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انکوائری کمیشن برائے لاپتہ افراد کی مدت میں توسیع پر بھی بات ہوگی، کابینہ سے ایف آئی اے اور انسداد انسانی سمگلنگ کے پولیس سٹیشنز کے قیام اور رولز میں شامل کرنے کی منظوری بھی لی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں پاکستان تاجکستان کے رمضان تجارت، برآمدات و درآمدات میں اضافہ سے متعلق معاہدے کی منظوری بھی لی جائے گی، ایل این جی اور ایل پی جی خریداری اور کارگو سے متعلق پیپرا رولز میں نرمی کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔علاوہ ازیں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 6، 26 اور 27 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ وفاقی کابینہ ملک کی مجموعی معاشی، سیاسی صورتحال اور امن و امان کا جائزہ بھی لے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے