نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کا سول ہسپتال کوئٹہ کا اچانک دورہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے گزشتہ روز سول ہسپتال کوئٹہ کا اچانک دورہ کیا انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا انہوں نے چلڈرن وارڈ میں مریض بچوں کے ساتھ ساتھ دیگر مریضوں کی بھی عیادت کی اس دوران میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سول ہسپتال ڈاکٹر محمد اسحاق بھی انکے ہمراہ تھے نگران صوبائی وزیر صحت نے ہسپتال کے ڈاکٹروں اور اسٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیا انہوں نے ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر محمد اسحاق کی کارکردگی اور خدمات کی تعریف کی نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے سول ہسپتال کوئٹہ کے دورے کے دوران پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کو اپنے رہائشیوں کو معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے میں طویل عرصے سے چیلنجز کا سامنا ہے اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ نگران صوبائی حکومت ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں نگران صوبائی وزیر صحت نے ڈاکٹرز اور دیگر سینئر سٹاف ممبران سے ملاقات کی انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورے کے ساتھ ساتھ مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے بات چیت بھی کی اور ان کے مسائل بھی سنے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے